جان کیبل اور روبرٹ فرا ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں پہنچ گئے

جان کیبل اور روبرٹ فرا ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ ...

  

لندن(اے پی پی) جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کولمبین سٹار جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ڈان ایوانز اور للویڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈان ایوانز اور للویڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی کو 4-6، 6-3 اور 10-8 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -