گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،مولابخش چانڈیو

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لا ئن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ نا اہل حکو مت نے غریب عوام سے جینے کا حق ہی چھین لیا ہے ،حکو مت کے خلا ف تحریک کا انحصار قوم کے مسائل پر ہے شہباز شریف اور مریم نو از کے بیا نیے پر نہیں ۔ کر اچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور اپنی ناکام اور نا اہل معاشی ٹیم کا بدلہ قوم سے مت لے ۔ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر قومی خزانہ نہیں بھرا جا سکتا ۔ انہو ں نے کہا کہ قوم کو سبز باغ دکھانے والے عذاب بن چکے ہیں ،ڈالر روزانہ مہنگا ہوتا جا رہا ہے جبکہ معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے کوئی ایسا دن نہیں جس دن مہنگائی بم بن کر عوام پر نہ گرتی ہو تبدیلی سرکار نے غریبوں کا خون تو نچوڑ لیا، اب ہڈیاں پیس رہی ہے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی، اب حکومت عوام کے غیض وغضب کیلئے تیار رہے ۔

مولابخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -