حمزہ شہباز کے اکاءونٹس میں صرف 2ماہ کے دوران 4لاکھ 14ہزار ڈالر منتقل ہوئے

    حمزہ شہباز کے اکاءونٹس میں صرف 2ماہ کے دوران 4لاکھ 14ہزار ڈالر منتقل ہوئے

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں حمزہ شہباز کے اکاءونٹ میں منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت جمع کروادی گئی ہے،نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بینک اکاءونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئے،حمزہ شہباز کو 2005ء میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی،حمزہ شہباز کو یکم جون 2005 ء کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے، نیب رپورٹ کے مطابق 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازکو 83 ہزار 920 امریکی ڈالر موصول ہوئے،17 جون 2005 ء کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کئے،10 اگست 2005 ء کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کئے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کئے، نیب کے مطابق حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنی ہے،حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بینک اکاونٹ جبکہ ذاتی 12 اکاءونٹسسے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے، نیب کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں ۔

حمزہ اکاءونٹس

مزید :

صفحہ آخر -