پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن دشمنوں کے پیدا کردہ فاصلے ختم ہونے چاہئیں ،سراج الحق

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن دشمنوں کے پیدا کردہ فاصلے ختم ہونے ...

  

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام ;200;باد میں اسلامی جمہوری افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل امن سے وابستہ ہے ، جس کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتوں کے درمیان مکالمہ ہو اور باہمی اعتماد و احترام کی فضا پیدا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان عوام کی پشت پناہی کی ہے ۔ افغان مہاجرین کے ساتھ ہمارا تعلق بھائیوں جیسا رہاہے ۔ افغانستان اور پاکستان کے عوام پیار و محبت اور مذہب و کلچر کے تاریخی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ۔ ان دونوں ممالک کے درمیان فاصلے امن دشمنوں کے پیدا کردہ ہیں جنہیں ختم ہونا چاہیے کیونکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوستی کے علاوہ اور کوئی چوائس نہیں ۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ ہم پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بروقت انتخابات ہوں گے ۔ افغانستان کا اقتصادی مستقبل بھی روشن ہے ۔ ہم بہت جلد دوسروں سے امداد لینے کی بجائے دوسروں کی امداد کرنے والے بن جائیں گے ۔ ملاقات میں امیر جماعت کے افغان امور کے مشیر شبیر احمد خان بھی شریک تھے ۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -