جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اسمبلی رولز آف پروسیجر میں ترامیم کیں ،پرویز الٰہی

      جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اسمبلی رولز آف پروسیجر میں ترامیم کیں ،پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیمبر آف ڈپٹیز آف پارلیمنٹ آف چیک ری پبلک کے6 رکنی پارلیمانی وفد نے ڈینیل پالاس کی سربراہی میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سپیکر نے چیک ریپبلکن کے وفد کو حکومتی ترجیحات سے ;200;گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ویسٹ منسٹر پارلیمنٹری سسٹم کو فالو کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے،انہوں نے وفد کو بتایا پنجاب اسمبلی نے مفاد عامہ سے متعلق متعدد قوانین پاس کئے ہیں ۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز ;200;ف پروسیجر سے بھی ;200;گاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصہ میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے لئے اسمبلی کے رولز آف پروسیجر میں بھی ترامیم کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب صحت، تعلیم اور زراعت سمیت تمام شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں کیں ۔ ڈینیل پالاس نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے، وفدنے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا ۔

وفد کی ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -