زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 7ارب 28کروڑ 21لاکھ ڈالر رہ گئے ،ایک ہفتے میں 28کروڑ 78لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 7ارب 28کروڑ 21لاکھ ڈالر رہ گئے ،ایک ہفتے میں 28کروڑ ...

  

کراچی (این این آئی)پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل جاری ہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران 28کروڑ78لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق21جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14ارب 35کروڑ13لاکھ ڈالر رہے جو اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران 14ارب 63 کروڑ 91لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 28 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کم ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر32کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب60کروڑ45لاکھ ڈالرسے گھٹ کر7ارب28کروڑ21لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ95لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب1کروڑ97لاکھ ڈالرسے بڑھ کر7ارب6کروڑ92لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے ۔

زرمبادلہ ذخائر

مزید :

صفحہ آخر -