کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 20 ہزار رنز مکمل کر لئے

کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 20 ہزار رنز مکمل کر لئے

  

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 20 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے تیز ترین 20 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دے کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر اور سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، ٹنڈولکر اور لارا 453 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ پر قابض تھے جبکہ کوہلی نے 417 انٹرنیشنل اننگز کھیل کر دونوں کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا۔ اس کے علاوہ کوہلی یہ اعزاز پانے والے بھارت کے تیسرے اور دنیا کے 12ویں بلے باز بن گئے ہیں، بھارت کی جانب سے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ٹنڈولکر نے مجموعی طور پر 664 میچز میں 34357 اور ڈریوڈ نے 509 میچز میں 24208 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی نے 376 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، جے وردھنے، جیک کیلس، برائن لارا، سنتھ جے سوریا، چندرپال، انضمام الحق اور اے بی ڈی ویلیئرز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -