حکومت کا ایل پی جی انڈسٹری کو سوئی گیس کے متبادل کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ

      حکومت کا ایل پی جی انڈسٹری کو سوئی گیس کے متبادل کے طور پر فروغ دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے ایل پی جی انڈسٹری کو سوئی گیس کے متبادل کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذراءع کے مطابق اس حوالے سے وزارت پٹرولیم میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل پی جی پرڈیوسرز، مارکیٹنگ کمپنیوں ،امپورٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سرما میں خاص طور پر گیس کی قلت کا سامنا رہا ۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ قدرتی گیس کی پیدوار میں متوقع کمی کے پیش نظر دونوں گیس کمپنیوں کے پاءپ لائن کے نیٹ ورک میں توسیع نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت ایل پی جی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک نئی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ تمام سیکٹرز کو ایل پی جی پر منتقل کیا جا سکے ۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کوگیس کمپنیوں کے نیٹ ورک میں توسیع کی وجہ سے اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے ۔ ایل پی جی کے استعمال سے ان کمپنیوں کے خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اجلاس میں شامل ایک افسر نے بتایا کہ ایل پی جی پر نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور نہ ہی دآمدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جائے گی ۔ درامدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فاونڈر چیئر مین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی آٹو سیکٹر اور متبادل ایندھن سے65 فیصد اور سی این جی سے 20 فی صد سستی ہے ۔ آٹو سیکٹر میں ایل پی جی کے استعمال سے درامدی بل کم کرکے اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے ۔

ایل پی جی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -