پہلی نیشنل ریٹڈ چیس چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی

پہلی نیشنل ریٹڈ چیس چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون سے پہلی پاکستان نیشنل ریٹڈ چیس چیمپئن شپ (کل) ہفتہ کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -