تیسری ایس این جی پی ایل ٹینس چیمپئن شپ‘ مینزسنگل کا فائنل آج ہوگا

تیسری ایس این جی پی ایل ٹینس چیمپئن شپ‘ مینزسنگل کا فائنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تیسری ایس این جی پی ایل ٹینس چیمپئن شپ2019 میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ان سیڈڈ احمد چوہدری آج (بروزجمعہ) سیون سیڈ عابد علی اکبر سے ایس دلاور آباد پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شام 6:45بجے مینز سنگل کا فائنل کھیلیں گے جس کے بعد چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔احمد چوہدری نے پہلے سیمی فائنل میں معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے فائیو سیڈ شہزاد خان کو دو سیٹس کے میچ میں 6-4،6-4سے شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیون سیڈ عابد علی اکبر نے سیکنڈ سیڈ مزمل مرتضیٰ کو 6-4،6-3کو شکست دیکراپ سیٹ کیا۔خواتین کے مقابلوں میں سارہ منصور، سارہ منظور، مہک کھوکھر اور نور ملک نے سیمی فائنلز مقابلوں تک رسائی حاصل کی۔اسلام آباد کی ان سیڈڈ مہک کھوکھر نے لاہورکی تھرڈ سیڈڈایشا جاوید کو 6-1،7-5سے شکست دیکر اپ سیٹ کیا، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سارہ منصور سے ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل سیکنڈ سیڈ سارہ محبوب اور فورتھ سیڈ نور ملک کے درمیان ہوگا۔دوسری جانب نیلان عباس،فیضان فیض اور سمیع زیب اور حامد اسرار نے فتح حاصل کی۔ٹاپ سیڈ نیلان عباس نے عزیر خان کو تھری سیٹ میچ میں شکست سے دو چار کیا جبکہ ایس این جی پی ایل کے ان سیڈڈ سمیع زیب نے لاہور سے تعلق رکھنے والے حسن علی کو 6-0،6-0سے شکست دی اور اب سیمی فائنل میں حامد اسرار کے ساتھ مد مقابل ہوں گے۔
ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان انڈر 10،انڈر12اورانڈر 14ڈبلز مقابلوں کے فائنل مقابلوں میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔تیسری ایس این جی پی ایل ٹینس چیمپئن شپ2019 کا آغاز 22جون کو ہوا تھا اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا تھا۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج(بروز جمعہ)شام ساڑھے سات بجے منعقد کی جائے گی۔