صوبائی دارالحکومت: چورڈاکودندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق گلبر گ میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کریا سین کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ55ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ڈیفنس اے میں ما ئداور اس کی فیملی کو یرغمال بناکر3لاکھ20ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔شما لی چھا ؤ نی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ظہیر اور اس کی فیملی سے2لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مغل پو رہ میں مبین اور فیملی سے2لاکھ60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،لو ہا ری گیٹ میں عا بد اور فیملی سے 2لاکھ45ہزارروپے نقدی و طلائی زیوراتچھین لیے گئے۔سبز ہ زار میں تیمو ر سے2لا کھ10ہزار اور موبائل فون،ما نگا منڈ ی میں امین سے1لا کھ70ہزار نقدی اور موبائل فون،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا سے فر ید سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گا رڈن ٹا ؤ ن اورشا ہد رہ ٹا ؤ ن سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ، لا ڑ ی اڈہ،وحد ت کا لو نی،اسلا م پو رہ،با دامی با غ،سر ور روڈ اورڈیفنس اے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔