گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، میاں سلیم اختر

گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، میاں سلیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) آل پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین گولڈ میڈلسٹ میاں محمد سلیم اختر نے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافہ،بجلی 1.50 روپے فی یونٹ مہنگی اور ڈالر کی اُونچی اُڑان کو تحریک انصاف حکومت کا عوام دُشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو ترقی وخوشحالی کے سہانے خواب دکھانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقتدار میں آکر قوم کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے، بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کرغریب عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرکے بیروزگاری سے پریشان لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حکومت غربت کے بجا ئے غریب مٹا ؤ پر وگر ام پر عمل پیر ا ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے نام پر مہنگائی کا سونامی لے کر آئی ہے آئی ایم ایف کی غلام حکومت گیس وبجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، ڈالر کی اُونچی اُڑان سے بیرون ممالک کے قرضوں میں اربوں ڈالر اضافہ ہوگیا ہے،تحریک انصاف حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک کا ہر بچہ ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،ادویات،آٹا، گھی، چینی،دودھ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ مہنگائی بڑھنے سے غریب لوگوں میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے لہٰذا ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کرپوری قوت کے ساتھ مہنگائی سے نجات کیلئے تحریک چلائیں۔
میاں سلیم اختر

مزید :

علاقائی -