نشتر کالونی،جوہر ٹاؤن میں ٹریفک حادثات،5 افراد شدید زخمی

نشتر کالونی،جوہر ٹاؤن میں ٹریفک حادثات،5 افراد شدید زخمی

  

 

لاہور(کرائم رپورٹر ) نشتر کالونی کے علاقے میں ریس لگاتے رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی بیٹے سمیت شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید بر اں جوہر ٹاؤن میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ریس لگاتے ہوئے رکشہ موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ شفیق اس کی بیوی 28 سالہ نادیہ اور 6 سالہ بیٹا سلمان شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -