والدین نے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر دیا، تینوں ملزم بری

والدین نے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر دیا، تینوں ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار)جواں سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو والدین نے عدالت میں معاف کر دیا۔ جج ماڈل کورٹ نے ورثاء سے معافی ملنے پر تینوں ملزمان کو بری کردیا۔ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے فیصلہ سنایا، ملزم تاوش، نادر خان اور جواب خان کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان نے خضر خان نامی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے ورثائنے ملزمان کو معاف کر دیا مقتول کے والد رحمان زر اور والدہ زیبا زر نے عدالت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا۔ ورثاء کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا۔

مزید :

علاقائی -