گڑھی شاہو، رکشے سے شراب کی22بوتلیں،بیئر کے20کین بر آمد

گڑھی شاہو، رکشے سے شراب کی22بوتلیں،بیئر کے20کین بر آمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک وارڈن نے رکشہ سے 22 بوتلیں شراب، 20 کین برآمد کرلئے، 3 ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گڑھی شاہو شملہ پہاڑی میں ٹریفک وارڈن نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر رکشہ ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رکشے کی رفتار تیز کرلی،ٹریفک وارڈن نے تعاقب کرکے رکشے کو روکا، مشکوک جانتے ہوئے رکشہ کی تلاشی لی تواند رسے 22 بوتلیں شراب، 20 کین بیئربرآمد ہوئے،تین افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی طرف سیٹریفک وارڈن عاطف سجن کیلئے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔

، کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -