35 بھٹہ مزدور بازیاب،خواتین، بچے بھی شامل

35 بھٹہ مزدور بازیاب،خواتین، بچے بھی شامل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے 35 بھٹہ مزدور بازیاب کروا کے آزادکردیا۔بھٹہ مزدوروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جسٹس انوارالحق پنوں نے نسیم بی بی کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

،درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک مصطفی جوئیہ اور بلال جوئیہ نے بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا ہواہے،بھٹہ مالک کے وکیل نے درخواست گزار کے وکیل کے موقف کی مخالفت کی،عدالت نے بازیاب ہوانے والے تمام مزدوراں کو موقع پر ہی آزاد کردیا۔

مزید :

علاقائی -