اراضی الاٹمنٹ کینسل کرنے اورداد رسی نہ کرنے پرسیکرٹری اوقاف سے جواب طلب

اراضی الاٹمنٹ کینسل کرنے اورداد رسی نہ کرنے پرسیکرٹری اوقاف سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوقاف پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یاسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسے اوقاف کی اراضی قانون کے تحت الاٹ ہوئی تھی، محکمہ کی جانب سے اب قبل از وقت الاٹمنٹ کینسل کر دی گئی ہے،عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے سیکرٹری اوقاف کو بھجوائی تھی،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

،آلاٹ منٹ کو کینسل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -