سیکرٹری ماحولیات کو توہین عدالت کا نوٹس

سیکرٹری ماحولیات کو توہین عدالت کا نوٹس

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ماحولیات اسد رحمان گیلانی سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس جواد حسن نے یہ نوٹس شیخ نعمان صلاح الدین کی درخواست پر جاری کئے ہیں، جس میں کہا گیاہے کہ عدالت نے دو ہفتوں میں درخواست گزار کو سن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

،درخواست گزار کا موقف تھا کہ لاہور،فیصل آباداور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکے ہیں،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کو اس بابت دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -