لاہور ہائیکورٹ بار میں ماحولیات کے عالمی دن پرتقریب،آگاہی واک
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ بار میں بین الاقوامی ماحولیات کے عالمی دن سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر عدالت عالیہ کے جج صاحبان اور ہائیکورٹ بار کی قیادت نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں پودا لگایا اورآگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں عدالت عالیہ کی جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس جواد حسن بھی شریک ہوئے،لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چودھری سمیت دیگر قیادت نے ججوں کا استقبال کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے چائے کا اہتمام کیا گیا۔
،عدالت عالیہ کے جج صاحبان نے احاطہ عدالت میں پودا لگاتے ہوئے پیغام دیا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ شجرکاری سے ہی ممکن ہے،تقریب میں وکلاء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
