افغان صدر آج لاہور جائیں گے

افغان صدر آج لاہور جائیں گے

  

لاہور (آن لائن) افغانستان کے صدر اشرف غنی آج جمعہ کی صبح 11 بجے لاہور آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مہمان صدر کا استقبال کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی کو سخت سکیورٹی کے حصار میں لاہور ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس لایا جائے گا۔ جہاں وہ بعض حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ سینئر صحافیوں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ اشرف غنی لاہور میں معروف دن گزارنے کے بعد آج شام 7 بجے واپس کابل روانہ ہو جائیں گے۔ مہمان صدر اشرف غنی کے دورہ لاہور کے حوالے سے وزارت خارجہ نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے حکام کو سکیورٹی اور پروٹوکول کے احکامات پر مبنی مجراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ مہمان صدر گونر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قبل ازیں مہمان افغان صدر لاہور میں قیام کے دوران بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ لاہور جائیں گے جبکہ مزار اقبال پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوالی کریں گے اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کریں گے۔

افغان صدر

مزید :

صفحہ اول -