آل پارٹیز کانفرنس میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ: فردوس عاشق

آل پارٹیز کانفرنس میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ: فردوس ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے اور نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے، یہ قرضوں کے حقائق عوام سے چھپانا چاہتے ہیں، نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے، یہ نیشنل ڈویلپمنٹ نہیں صرف پرسنل ڈویلپمنٹ چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تضادات کو حل کرلیا جائے، افغان صدرکا دورہ مختلف معاملات کو آگے بڑھانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان قدرتی اتحادی ہیں، ہماری ثقات، تہذیب اور تاریخی رشتہ ایک ہے، پاکستان نے 35سال سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  مشترکہ ورکنگ گروپ بنا کر مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں دنیا کیلئے منسلک ہو رہا ہے جبکہ علاقائی تعاون کو فروغ دے کر دنیا کے ساتھ روابط آسان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ خطے میں ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جائیں جبکہ خطے کے ممالک کے ساتھ خصوصی تعاون اور روابط کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ 

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -