جی 20اجلاس اوساکا میں آج شروع ہو گا

جی 20اجلاس اوساکا میں آج شروع ہو گا

  

اوساکا(صباح نیوز)جی ٹونٹی اجلاس آج(جمعہ کو) جاپان کے شہر اوساکا میں شروع ہو گا، اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس کے موقع پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ، اجلاس کے مقام، ہوٹل، ایئرپورٹس اور دیگر مقامات پر 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متعدد سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ۔اوساکا میئر کے مطابق مرکزی شہر کو جانے والی شاہراہیں آج سے 30جون تک عوام کیلئے بند رہیں گی، عوام کو ریل اور سب وے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر اوساکا کے تقریبا 700 اسکول بھی 2 روز بند رہیں گے۔

جی 20اجلاس

مزید :

صفحہ اول -