اپوزیشن کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، نقصان حکومت کا ہوگا

اپوزیشن کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، نقصان حکومت کا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک ذمہ دار اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے عوامی مفادات کے تحفظ کی تحریک چلا رہی ہے 30جون کو کراچی میں عوامی مارچ مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کا ایک ٹرینڈ سیٹ کردے گا۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا پچاس فیصد کامیابی ہی قرار دیا جاسکتا ہے عمران خان حکومت کی نااہلی،ناکامی اور عوام دشمن اقدامات اپوزیشن جماعتوں کو خود ہی فیول فراہم کررہی ہے اپوزیشن جماعتوں کیلئے کھونے کو کچھ نہیں لیکن حکومت کا سب کچھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کارکن مفادات اور تحفظات میں گھرے کسی اتحاد کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ورکرز کیلئے اپنے کردار، اپنے تابناک ماضی اور امانت و دیانت و خدمت کی بنیاد پر اپنے بیانیہ کے ساتھ جدوجہد میں زیادہ جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -