قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے

قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے

  

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“ کے مترادف ہے حکومت مخالف جماعتیں ذاتی مصلحتوں کی شکار ہیں قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے ہی مایوس ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی لا حاصل مشق ہو گی عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عمران خان سے وابستہ عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل چکی ہیں نیا پاکستان بنانے کا دعوی ٰکھوکھلا ثابت ہوا حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے انقلابی اور فوری اقدامات کرے حکمران غریبوں کو نہیں غربت کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی تجاویز کی روشنی میں بجٹ میں تبدیلیاں کرے حکومت میثاق معیشت کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے ملک کو معاشی بحران سے نکالنا حکومت، اپوزیشن، فوج اور عدلیہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا

مزید :

صفحہ اول -