حکومت کو اپوزیشن جماعتوں سے کوئی خطرہ نہیں

حکومت کو اپوزیشن جماعتوں سے کوئی خطرہ نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کرنے والے اپوزیشن لیڈران جو کبھی ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے آج وہی لوگ کرپشن سے اپنی جانوں کو بچانے کیلئے متحد ہوگئے ہیں حکومت کو اپوزیشن جماعتوں سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے یہ جتنی مرضی آل پارٹیز کانفرنسیں کرلیں بجٹ ہرحال میں منظور ہوگاکیونکہ عام آدمی کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے بجٹ میں عمران خان کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔
چوہدری ظہیرالدین

مزید :

صفحہ اول -