عوام کی موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی

عوام کی موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی وقت کی اہم ضرورت تھی پیپلز پارٹی ایک ذمہ دار اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے سے عوام کی آواز کو بلند کررہی ہے اس لئے ہم ایک جمہوری طریقہ کار جو کہ اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیوں کے باہر احتجاج کرنے کا طریقہ ہوتا ہے اس کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لئے اے پی سی میں اکھٹے ہوئے اس کے مشترکہ اعلامیے پر عمل درآمد ہونے سے عوام کی حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا انعقاد پر حکومت کی پریشانی بتا رہی ہے کہ ابھی سے حکومت کی کرسیوں کے پاؤں ہلنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ حکومت نے عوام کو ڈلیور نہیں کیا ہے اور اسے پتہ ہے کہ جب اپوزیشن باہر نکلے گی تو عوام کا سمندر بھی ان کے ساتھ نکلے گا حکومت کو بہا لے جائے گا۔

اشرف بھٹی

مزید :

صفحہ اول -