حکمرانوں کی نااہلی ملک کو شدید نقصان پہنچارہی ہے،مریم نواز

حکمرانوں کی نااہلی ملک کو شدید نقصان پہنچارہی ہے،مریم نواز

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی خراب معاشی صورت حال سے متعلق جاری رپورٹ پر کہا کہ یہ تاریک دن ہیں،حکمرانوں کی نااہلی ملک کو شدید نقصان پہنچارہی ہے۔ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف اخبارات کے تراشے ٹویٹ کئے، ان اخباری تراشوں میں ٹیکسز اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی ہوشربا مہنگائی کو بیان کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی صرف پانچ خونی رشتہ داروں کو نواز شریف سے کڑی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ یہ اقدام انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف پر بار بار کی درخواستوں کے باوجود ذاتی معالج کوان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے اصولی موقف پر جعلی حکومت کا یہی رد عمل ہے تو خبر دار رہیں کہ میں خاموش تماشائی نہیں بنوں گی۔انہوں نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم سیاسی انتقامی کارروائیوں پر اترا ہوا ہے۔پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،جعلی وزیر اعظم انتقامی کارروائیوں کی بجائے معیشت پر توجہ دے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -