اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے بالکل پریشان نہیں،چیئرمین سینیٹ

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے بالکل پریشان نہیں،چیئرمین سینیٹ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے پریشان نہیں ہوں، صادق سنجرانی نے حاصل بزنجوکو چیئرمین سینیٹ بنانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آج اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سوال ”سنا ہے آپ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، اور آپ پریشان ہیں؟“ کے جواب میں کہا کہ میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔اسی طرح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک سوال ’سنا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹرمیر صل بزنجوکو چیئرمین سینیٹ کیلئے لایا جا رہا ہے؟‘ کا کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیااور خاموش ہوگئے۔واضح رہے جمعرات کو قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں کے مطالبات زر کی موجودگی کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بعض سینیٹرز کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں آئے۔ سپیکر اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ اور ایوان بالا کے ارکان کا مہمانوں کی گیلری میں خیر مقدم کیا۔

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -