پاکستانی اوور فلائی زون کی بندش میں 15روز کی توسیع

پاکستانی اوور فلائی زون کی بندش میں 15روز کی توسیع

  

کراچی(این این آئی)پاکستانی اوور فلائی زون کی بندش میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اوور فلائی زون میں بندش بارہ جولائی تک برقرار رہے گی۔ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستانی مغربی فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے،تاہم بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے جبکہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی۔

اوور فلائی زون

مزید :

صفحہ اول -