بھارت نے امریکہ سے مزید 10جاسوس طیارے خریدنے کی منظوری دیدی
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے امریکہ سے مزید 10جاسوس طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے، جدید طیارے بھارتی بحریہ کو دئیے جائیں گے،پی ایٹ آئی نیپچون طیارے بحری آبدوز کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے مزید 10جاسوس طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ جدید طیارے بھارتی بحریہ کو دئیے جائیں گے۔بھارت کی وزارت دفاع نے پی ایٹ آئی میری ٹائم پیٹرول طیاروں کی خریداری کیلئے گرین سنگل دے دیا۔ پی ایٹ آئی نیپچون طیارے بحری آبدوز کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزارت دفاع نے جون کے وسط میں خریداری کی منظوری دے دی تھی۔ اور خریداری کا عمل شروع کرنے کیلئے گرین لائٹ دی۔تین ارب ڈالرز کی لاگت سے یہ طیارے امریکہسے جلد خریدے جائیں گے۔
جاسوس طیارے