این اے 205،ن لیگ اور جے یوآئی،پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار

این اے 205،ن لیگ اور جے یوآئی،پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار حلقہ این اے 205گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سردار محمد بخش مہر الیکشن لڑرہے ہیں۔اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو گھوٹکی میں امیدوار تک نہیں ملا ہے۔پی ٹی آئی جانتی ہے کہ انہیں انجینئرنگ کا موقع نہیں ملے گا اس لئے وہ میدان سے بھاگ گئی ہے۔مسلم لیگ(ن) اور جے یو آئی (ف) کی حمایت کے باعث پیپلز پارٹی کی پوزیشن انتہائی مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔دریں اثناء پیپلزپارٹی سندھ کے صدر ر نثار احمد کھوڑو اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے گھوٹکی الیکشن کے حوالے سے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔قیادت نے پارٹی رہنماوں کو گھوٹکی میں الیکشن سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ اول -