جے بی ایس اور ون لنک کے مابین سافٹ وئیر ڈیفائنڈڈ ڈیٹا سنٹر کا معاہدہ

جے بی ایس اور ون لنک کے مابین سافٹ وئیر ڈیفائنڈڈ ڈیٹا سنٹر کا معاہدہ

  

کراچی(پ ر)جعفر بزنس سسٹمز(JBS) اور 1 LINK نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بینکنگ کے شعبے کو ترقی دینے اور تبدیلی لانے کے لئے آپس میں تعاون کیا ہے۔JBS کاسلوشن 1 LINK کی سیکورٹی کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنائے گا، سروس کی بہترین دستیابی کو بڑھانے اور پاکستان میں کام کرنے والے بینکنگ اور کاروباری شعبوں کے لئے پیش کردہ تمام ایپلی کیشنز اور خدمات کے نیٹ ورک آپریشنز میں اپنے صارفین کے لئے تیزی لائے گا۔اس شراکت داری سے JBS مائیکرو سیگمینٹیشن(micro-segmentation) اور ہمیشہ سرگرم Active-Active Datacenter کا استعمال کرتے ہوئے 1 LINK کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کرنے اور ایپلیکیشن کے ٹائم کو کم کرنے کے لئے 1 LINK کی معاونت کرے گا۔ جس کے نتیجے میں JBS، 1 LINK کو ایک روائتی پلیٹ فارم سے نکال کر ماڈرن انڈسٹری نیٹ ورک ورچوئلائزیشن پلیٹ فارم پراپ گریڈ کرنے میں مدد کرے گا۔ اس سے صارفین کو ان کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر 24 گھنٹے مزید محفوظ رسائی حاصل ہوجائے گی۔ JBS کے ڈائریکٹر اورسی ای او، وقار الاسلام نے کہا: ”ہم جدید تکنیکی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں لہذا ہم اپنے صارفین کو بھر پوراور قابل رسائی حل فراہم کرتے ہیں۔ مجھے اس شراکت داری سے از حد خوشی سے، کہ اس شراکت داری سے براہ راست وہ لاکھوں صارفین مستفید ہوں گے جو پاکستان میں بینکنگ سروسز استعمال کرتے ہیں۔“ اس موقع پر 1 LINK کے سی ای او ، نجیب آگرہ والانے کہا: ”ہم JBS کے بطور ایک ٹیکنالوجی سلوشن پرووائیڈر نئی شراکت داری سے بے حد خوش ہیں۔ ہم مالیاتی انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اسی لئے کوششیں کرتے ہیں کہ اپنی ٹیکنالوجی اور معیار کو برقرار رکھیں۔ JBS کی سپورٹ سے 1 LINK کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی، اور ہم عالمی طور پر تیز رفتار سروسز کو منظم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

معاہدہ طے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -