حافظ احمد علی کا حافظ ماجد کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے معروف عالم دین شیخ الحدیث التفسیر مولانا اسفند یار خان کے پوتے اور مفتی عثما ن یار خان شہیدکے صاحب زادے لخت جگر جوان سالہ بیٹے حافظ ماجدکے اچانک انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور انتہائی غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سوگواران کے لئے بڑا سانحہ ہے،مرحوم کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،ان کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا شاید ناممکن ہوگا،اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔