محمد حسین محنتی کا ایچ ای سی کی فنڈنگ میں کٹوتی پراظہارتشویش

محمد حسین محنتی کا ایچ ای سی کی فنڈنگ میں کٹوتی پراظہارتشویش

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حالیہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن اقدام اور مطالبہ کیا کہ ملک کی ترقی اور قابل قیادت کیلئے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کے بجائے اضافہ، بہتر نتائج کیلئے میرٹ کو یقینی اور کرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی کا براہ راست اثر جامعات میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سمیت محققین پر پڑے گاجبکہ اس سے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ بھی متاثر ہوگا۔ ایک طرف دنیا چاند پر جانے، علم و حکمت سے بڑے کارنامہ سر انجام تو دوسرے طرف ہمارے ہیں علم و سائنس کی حوصلہ افزائی کی بجائے فنڈنگ میں کمی کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان نسل کی حوصلہ شکنی و مایوسی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اس لئے حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کی مزید بہتری اور نتیجہ خیز نتائج کیلئے کرپشن فری اقدامات کے ساتھ ان کے بجٹ میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -