محکمہ ایکسائز سندھ نے 9ہزار سے زائد گاڑیاں چیک کیں

محکمہ ایکسائز سندھ نے 9ہزار سے زائد گاڑیاں چیک کیں

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جاری روڈ چیکنگ مہم کے پہلے تین دنوں میں 9029 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ کراچی میں 2290 گاڑیاں، حیدرآباد میں 2250 گاڑیاں، سکھر میں 980 گاڑیاں، لاڑکانہ میں 2150 گاڑیاں، میرپور خاص میں 797 گاڑیاں اور شہید بینظیر آباد میں 562 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 391 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 569 گاڑیوں کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے۔ ان تین دنوں میں مجموعی طور پر کراچی سے 332906 روپے، حیدرآباد سے 1204906 روپے، سکھر سے 716553 روپے، لاڑکانہ سے 1548205 روپے، میرپور خاص سے 437735 روپے اور شہید بینظیر آباد سے 839922 روپے ٹیکس، جرمانے اور وتھ ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران محکمہ ایکسائز سندھ کے افسران اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض اسی تندہی سے انجام دیتے رہیں گے اور انہوں نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران گاڑیوں کے مالکان کے تعاون کو بھی سراہا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -