کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمدینہ کالونی، عید گاہ، رسالہ اور کلاکوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان احسن عرف زہریلا، اکرم، نعمان عرف نومی، ناصر اور محمد جاوید کو گرفتار کیاجو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل چوری کرنے اور منشیات فروشی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -