ڈی جی نیب کراچی کا شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی جی نیب کراچی کا شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی نیب کراچی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز کھلی کا کچہری کا انعقاد،جس میں سرکاری اہلکار،نجی افراد کے خلاف لینڈ فراڈ کے حوالے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شکایات موصول کی گئیں۔اس کے علاوہ درخواست گذاروں نے کوآپریٹو سوسائٹیز کی انتظامیہ کے خلاف بھی شکایات درج کروائیں۔ڈی جی جیب نے موقع پر احتساب آرڈی ننس 1999کے تھت پاکستان پوسٹ کوآپریٹو سوسائٹی،ایری گیشن ڈپارٹمنٹ،سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی،لینڈ اینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ،بلڈرز مافیا،کے ایم سی اور کے ڈی اے کے خلاف کمپلینٹ ویری فکیشن آرڈرز جاری کیے۔ڈی جی نیب نے موصول ہونے والی ایسی شکایات جو نیب کی قانونی حدود میں نہیں آتی تھیں کو متعلقہ اداروں میں اس ہدایت کے ساتھ بھجوادیا کہ قانون کے مطابق شکایت کنندگان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔واضح رہے کہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جائے گی اور جو افراد کھلی کچہری میں شرکت نہیں کرسکتے وہ sindh@nab.gov.pkپر ایل میل کے ذریعہ اپنی شکایات ارسال کرسکتے ہیں۔اس کے علاہو لیند لائن 021-111-622-622فیکس نمبر 021--207949،پی آر سی ایس بلڈنگ کینٹ کراچی میں بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر شکایات وصول کرواسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -