واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
لاہور(نیوزرپورٹر) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے اعدوادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 116900کیوسک اور اخرج 125000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد74500 کیوسک اور اخراج74500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد51600کیوسک اور اخراج70000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53400 کیوسک اور اخراج 22800کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.196 ملین ایکڑ فٹ رہا۔
، منگل ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.271 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
