تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے کل رات10 بجے تک کھلے رہیں گے

تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے کل رات10 بجے تک کھلے رہیں گے

  

لاہور(نیو زرپورٹر)بینک دولت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے کل 29 جون بروزہفتہ کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں بتایاگیاہے کہ نیشنل بینک کی برانچز ہفتہ کو صبح 8 سے رات10 بجے تک کھلی رہیں گی۔سرکلر میں بتایاگیاہے کہ شیڈولڈ و کمرشل بینک اپنے معمول کے مطابق کام کریں گے لیکن ہفتہ کو ان کی تمام برانچز رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تاکہ ٹیکس دہندگان اپنی ڈیوٹیز، ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات جمع کرواسکیں نیز تمام ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹس بھی ہفتہ کو رات10 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -