مہنگائی کے خلاف ایمبرائیڈرزایکشن کمیٹی کا احتجاج آج ہوگا
لاہور (آن لائن)جنرل سیلز ٹیکس(GST)، بجلی کی بڑھتی قیمتوں، روپے کی بے قدری اور مہنگائی کے خلاف ایمبرائیڈری صنعت کی راہنما تنظیم لاہور ایمبرائیڈر ایکشن کمیٹی کی طرف سے حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آج (28 جون)بروز جمعۃ المبارک کو لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ جس میں لاہور بھر سے ایمبرائیڈری انڈسٹری سے وابستہ افراد اور دیگر کاروباری ایسوسی ایشنز سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے تاکہ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور مشکلات سے حکمرانوں کو آگاہ کیا جاسکے۔ اس صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے گورنمنٹ فی الفور نافذ کردہ جنرل سیلز ٹیکس (GST) واپس لے۔