سندھ حکومت کاٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق سے جہاز دینے کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کہ لیے وفاق سے اسپیشل ٹیم اور اسپرے کے لیے جہازدینے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے مزید اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹڈی دل خیرپور، سانگھڑ، نوابشاہ، مٹیاری اور جامشورو میں موجود ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق ہی کردار ادار کرسکتا ہے، ہمیں ٹڈی دل کو یہیں پر ہی ختم کرنا ہوگا اگر نہیں کیاتوفصلوں کا بہت نقصان ہوگا،اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں ٹڈی دل سے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن یہ بہت بڑی وبا ہے، جون کے پہلے ہفتے میں ٹڈی دل کی نشاندہی ہوئی تھی،وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپارکواوروفاق کو بھی اسپرے کہ لیے خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے،جہاں جہاں ٹڈی دل نظر آئے لوگ اسے پکڑ کر کھا بھی سکتے ہیں،ٹڈی دل جھینگے کی طرح ذائقے دار ہے، وفاق نے اگر ٹڈی دل کو نہ روکا تو ٹڈی دل کا پنجاب کا بھی رخ ہوسکتا ہے،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو صاحب کی بات پر وفاق اس دن عمل کرتا تو ٹڈی دل سندہ میں اتنانہ پہیلتا، اسماعیل راہو نے کہا کہ جن جن علاقوں میں ٹڈی دل کی نشا ندہی ہورہی ہے وہاں سندھ حکو مت نے فیلڈ ٹیم اور ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسپرے کررہے ہیں کہ کہیں بھی فصل کو نقصان نہ پہنچے۔