پاکستان اور سر ی لنکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں،جی ایل گنانا تھیوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات سوشلسٹ ری پبلک آف سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گنانا تھیوا G.L.GnanaTheva نے کہا ہے کہ پاکستان اور سر ی لنکا کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں۔دونوں ملک تجارت ڈیفنس کلچرل او ر سیاحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں سری لنکا پاکستان کو چائے کی پتی،کھوپرا،پائن ایپل اور پان ایکسپورٹ کرتا ہے۔جبکہ پاکستان سے سبزیاں،پھل ٹیکسٹائل سمیت مختلف اشیاء 4 سری لنکا درآمد کی جاتی ہے وہ سن سیٹ کلب میں روٹری کلب کراچی پلاٹیم کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کا موقع پر اظہار خیال اور روٹری کلب کے ممبران کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔اس موقع پر روٹری کلب کے صدر رضوان آدھیا،جنرل سیکریٹری نورین خان اور شعیب خان نے بھی اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ سری لنکا دنیا میں استعمال کی جانے والی چائے کی پتی کا 20فیصد درآمد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2005 میں ہوا تھا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ بھارتی ثقافت سری لنکا پر ہاوی ہے۔بلکہ ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستان فلمی اور ڈرامے سری لنکا میں پیش کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت سمیت مختلف وفود کے زیادہ تبادلے ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی سے قبل وہ کراچی کے بارے میں منفی پروپگنڈہ سنتے تھے تاہم کراچی آکر حقائق دیکھنے کو ملے کراچی کے لوگ بہت ملنسہار محبت کرنے والے ہیں۔انہیں یہاں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا وہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد،لاہور ودیگر علاقوں میں بھی جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کھانوں کو متعارف کرانے کے لیے گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں سری لنکن فوڈ فیسٹیول کا بھی انعقاد ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ2کروڑ 10لاکھ افراد پر مشتمل آبادی رکھنے والا ملک سری لنکا میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع ہے جہاں محفوظ سرمایہ کاری کی جاسکتی ہیں۔اس موقع پر رضوان آدھیا نے بتایا کہ وہ روٹری کلب کا قیام ڈیڑھ سال قبل عمل میں آیا کلب میں ممبران تعلیم یافتہ ہونے کے علاوہ اچھی شہرت رکھنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تین شعبوں میں کا م کررہے ہے جن میں سماجی شعبے کے علاوہ صحت اور تعلیم کا شعبہ ہے مستقبل میں ہم اپنی سرگرمیاں دیگر شعبوں تک بڑھائیں گے۔نورین خان نے کہا کہ روٹری کلب کراچی پلاٹیم میں اہم شخصیات ممبر ہے اور ہم سفارتکاروں سمیت حکومتی شخصیات کو مدعو کرتے ہے تاکہ ان کے خیالا ت سنے جاسکیں۔شعیب خان نے کہا کہ سری لنکا کے قونصل جنرل سمیت تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سری لنکن قونصل جنرل سمیت دیگر مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک اور گلدستے کا تحفہ پیش کیا گیا اور نورین خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔#
