آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس3جولائی کوہوگا

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس3جولائی کوہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا، اجلاس میں پاکستان کیلئے نئے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری دی جائیگی، منظوری کے بعدپاکستان کوآئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالرکاقرضہ ملنے کاامکان ہے۔ا نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی معاہدہ ہوگیا، تاہم قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا، جس کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا۔منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کریگا۔
اجلاس

مزید :

صفحہ اول -