ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

28جون جمعہ۔کیرئیر میں ترقی کا غالب امکان ہے۔ ماتحت عملے کو اپنے افسران کا تعاون حاصل رہے گا۔کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔

ثور

28جون جمعہ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر انحصار نہ کریں بلکہ خود کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔آج ملازمت کے حصول کیلئے کسی پرائیویٹ کمپنی کے دفتر کا چکر لگ سکتا ہے۔

جوزا

28جون جمعہ۔اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میں تبدیلی آنے سے حالات پہلے سے بہتر اور پرسکون ہونگے۔

سرطان

28جون جمعہ۔دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔محبت سے متعلق معاملات بہتر رہیں کے۔

اسد

28جون جمعہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ خارج از امکان نہیں۔

سنبلہ

28جون جمعہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں سے تعلقات بہتراور آپس میں معیار محبت بڑھے گا۔

میزان

28جون جمعہ۔آج آپ کے پاس آپ اپنے مشاغل کو پورا کرنے کا پورا پورا وقت ہوگا لیکن فضولیات میں اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی اہم مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

عقرب

28جون جمعہ۔اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ جائیداد سے متعلقہ امور میں پریشانی ہو سکتی ہے۔

قوس

28جون جمعہ۔آج سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

جدی

28جون جمعہ۔ملازمت‘صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ شریک حیات کے ساتھ خریداری کا موقع ملے گا۔آج سنجیدگی اختیار کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

دلو

28جون جمعہ۔سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیںمحبت راز کے راز افشاء ہونے کا امکان ہے۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔

حوت

28جون جمعہ۔شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے جو وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم