صبح صبح پاکستانیوں کیلئے معیشت کے حوالے سے نہایت پریشان کن خبر آ گئی

صبح صبح پاکستانیوں کیلئے معیشت کے حوالے سے نہایت پریشان کن خبر آ گئی
صبح صبح پاکستانیوں کیلئے معیشت کے حوالے سے نہایت پریشان کن خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے ، 11 ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 35 کروڑ ڈالرکی سطح پرآگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر کمی کے بعد 7 ارب 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ اگست 2018 میں ذخائر 9ارب 88 کروڑ ڈالر تھے ۔ 11 ماہ میں 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرض بھی لیے گئے ، چین سے 4.6 ارب اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر قرض لیا گیا ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 2 ار ب ڈالر کا بھی قرض لیا گیا ۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ 2018 اگست میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے ۔

مزید :

بزنس -