عمران خان نے افغان صدر کو خوشخبری سنادی،افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

عمران خان نے افغان صدر کو خوشخبری سنادی،افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق بڑا ...
عمران خان نے افغان صدر کو خوشخبری سنادی،افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع اہم پیشرفت ہے۔