ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے
ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

  

درہم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 7 میچ کھیلے جن میں سے 5 میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی نوویں پوزیشن ہے جبکہ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہو چکی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے 6 میچ کھیل کر 2 میں کامیابی سمیٹی اور 2 میں شکست کھائی جبکہ 2 میچ بارش کے باعث متاثر ہوئے جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر یہ ساتویں نمبر پر موجود ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امکانات کی روشن ہیں۔

سری لنکن سکواڈ کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، جیون مینڈس، ایسورو اوڈانا، لاستھ ملنگا، نووان پرادیپ، لاہیرو تھریمانے، جیفری ویندرسے، سورنگا لکمل اور ملیندا سری وردنے شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرم، ریسی ویندر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلوک وائیو، کرس موریس، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڑی، عمران طاہر، جے پی ڈومنی، ڈوین پریٹوریس، بیورن ہینڈرکس، اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -