ہسپتالوں کو ری سائیکل کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا لیکن اس سے کیا چیز بن رہی تھی؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

ہسپتالوں کو ری سائیکل کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا لیکن اس سے کیا چیز بن رہی تھی؟ ...
ہسپتالوں کو ری سائیکل کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا لیکن اس سے کیا چیز بن رہی تھی؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، ری سائیکل کیے جانے والے میٹریل سے پلاسٹک کی اشیا بنائی جاتی تھیں۔ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والا یونٹ لاہور کے علاقے شاد باغ میں قائم تھا، ضلعی انتظامیہ نے یونٹ پر چھاپہ مارا تو اِس دوران 5 سو کلو گرام ری سائیکل میٹریل چھاپہ مار ٹیم کے ہاتھ لگا، میٹریل کو ضائع کرنے کے لیے چلڈرن ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ضلعی حکام کے مطابق ری سائیکل کیا گیا مضر صحت میٹریل مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا تھا جہاں اِس سے پلاسٹک کی مختلف مصنوعات تیار کی جاتی تھی۔ موقع سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ اب تک لاہور کے مختلف علاقوں سے ہستپالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والے 6 یونٹس پکڑے جاچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -