”اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دو ہفتے دے تو میں ہردیک پانڈیا کو ۔۔“عبدالرزاق نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

”اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دو ہفتے دے تو میں ہردیک پانڈیا کو ۔۔“عبدالرزاق ...
”اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دو ہفتے دے تو میں ہردیک پانڈیا کو ۔۔“عبدالرزاق نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بھارتی آل راونڈر ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ ٹیکنیک میںغلطیاں درست کرنے اور بہتری لانے کیلئے کوچنگ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ، یاد رہے کہ عبدالرزاق اپنے دور کے بہترین آل راﺅنڈرز میں شمار ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 5080 رنز بنائے ۔

عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوینگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں اور اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے دہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل راونڈر بنا دوں گا ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا نے 38 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی, اب بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف ایک میچ میں کامیابی درکارہے جبکہ ان کے ابھی تین میچ باقی ہیں ۔

مزید :

کھیل -