ورلڈکپ کے میچوں پر جواءکرنے پر گرفتاریاں

ورلڈکپ کے میچوں پر جواءکرنے پر گرفتاریاں
ورلڈکپ کے میچوں پر جواءکرنے پر گرفتاریاں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے مقابلوں پر سٹے بازی میں ملوث چھ بکیز کو گرفتار کرکے کمپیوٹر اور قمار بازی میں استعمال ہونے والے دیگر آلات قبضے میں لے لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 15 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد نیاز نظامی، غلا م نبی، راشدفہیم، شیرازاحمد، محمد ہما یو ں اور وقاص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو موبائل فون، ایک کمپیوٹر، ایک پرنٹر، انٹرنیٹ ڈیوائس اور دیگر آلات قماربازی قبضے میں لے لئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ورلڈکپ کے تمام میچوں میں سٹے بازی کا مکروہ کاروبار چلا کر لاکھوں روپے کا کالا دھن جمع کر رہے تھے۔ ملزموں نے پاکستان بمقابلہ بھارت اور پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پر بھی بھاری سٹے بازی کی تھی۔ پولیس کی زیر حراست جواریوں کے دیگر افراد سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جن کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوئے کا مکروہ کاروبار وفاقی دارالحکومت میں پنپنے نہیں دیا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا تعاقب جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -